7 hours ago
کراچی: سرجانی میں افسوسناک واقعہ، ماں 3 بچوں سمیت قتل
مزید برآں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں
Webdesk
|
14 Sep 2026
کراچی : شہر قائد میں تیز دھار آلے کے وار سے ماں اور 3 بچوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سرجانی ٹان کے علاقے سیکٹر 7 ڈی میں 34 سالہ مہوش، 6 سالہ حرا اور 5 سالہ حنین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جب کہ 18 ماہ کی اشمیرہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون مہوش تینوں بچوں کی والدہ تھی جب کہ جاں بحق ہونے والے تینوں بچے ہیں، تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
مزید برآں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment