کراچی، سفاک شخص نے جھگڑے پر بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

13 hours ago

کراچی، سفاک شخص نے جھگڑے پر بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا
کراچی، سفاک شخص نے جھگڑے پر بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2025

کراچی کے علاقے کلفٹن اپر گزری بلوچ پاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا۔

کلفٹن پولیس کے مطابق واقعہ نورانی مسجد کے قریب ایک گھر میں پیش آیا۔ حملے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کرلیا، جبکہ آلۂ قتل بھی تحویل میں برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 45 سالہ کلثوم موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ زخمی بچی مریم اسپتال منتقل کیے جانے سے قبل ہی چل بسی۔

پولیس نے ملزم کو جائے واردات سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ تھا، تاہم پولیس مزید پہلوؤں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!