23 hours ago
حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
|
15 Oct 2025
اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جو اگلے پندرہ روز تک برقرار رہیں گی۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 39 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے سے کم ہو کر 275 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 184 روپے 97 پیسے سے گھٹ کر 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment