فیصل آباد میں 16 سالہ حافظ قرآن بچی سے تین دن تک اجتماعی زیادتی کا انکشاف

فیصل آباد میں 16 سالہ حافظ قرآن بچی سے تین دن تک اجتماعی زیادتی کا انکشاف

ملزمان بچی کو زخمی حالت میں ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک گئے تھے، اسپتال منتقل
فیصل آباد میں 16 سالہ حافظ قرآن بچی سے تین دن تک اجتماعی زیادتی کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2025

فیصل آباد کے علاقہ تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں 16 سالہ حافظ قرآن بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک گھر کی دہلیز پر بیٹھی رہ رہی ہے۔

زرائع کے مطابق حافظ قرآن بچی محلے میں کسی کے گھر کا کام کر کے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ چند نامعلوم نوجوانوں نے اغواء کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نامعلوم ملزمان تین دن تک بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

مکینوں کے مطابق حالت غیر ہونے پر بچی کے ہاتھ پاوں باندھ کر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ جس کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو زخمی حالات میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!