112 چالان والی موٹر سائیکل پکڑی گئی

112 چالان والی موٹر سائیکل پکڑی گئی

موٹرسائیکل مالک نے 55 بار بغیر ہیلمٹ بائیک چلائی. 20 بار سگنل توڑے
112 چالان والی موٹر سائیکل پکڑی گئی

Webdesk

|

1 Jul 2026

لاہور: 112 چالان والی موٹر سائیکل پکڑی گئی جس پر دو لاکھ 7 ہزار 800 روپے کے چالان موجود ہیں۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور وحدت روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بائیک پکڑی گئی ہے.موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کرنے پر اس بائیک کے 112 ای چالان سامنے آگئے۔

موٹر سائیکل کے ذمہ مجموعی طور پر 02 لاکھ 07 ہزار 800 روپے کے جرمانے واجب الادا ہیں .جس پر ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل کو تھانہ وحدت روڈ پر بند کردیا۔

موٹرسائیکل مالک نے 55 بار بغیر ہیلمٹ بائیک چلائی. 20 بار سگنل توڑے، 28 بار لین لائن اور 8 مرتبہ اوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ای چالانز کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

شہری بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاس داری کریں. ای چالان نادہندگان پولیس سروسز سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!