5 hours ago
کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟
Webdesk
|
28 Sep 2026
کراچی:جب گھر سے باہر کسی عوامی مقام یا سفر کے دوران وائی فائی کی سہولت دستیاب نہ ہو اور آپ کو کوئی ڈیوائس جیسے لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ یا دیگر کو وائرلیس انٹرنیٹ سے کنکٹ کرنا ہو تو اسمارٹ فون کو موبائل ہاٹ اسپاٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بس فون میں 4 یا 5 جی انٹرنیٹ کنکٹیویٹی تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے جس کے بعد آپ اسے دیگر ڈیوائسز کے لیے ایک راٹر کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔
مگر کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ محفوظ ہوتے ہیں؟ کیا ان سے کوئی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے؟
ویسے یہ جان لیں کہ کسی پبلک وائی فائی کنکشن کے مقابلے میں ایک موبائل ہاٹ اسپاٹ زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔
پبلک وائی فائی میں آپ کا ڈیٹا ہیکرز تک جاسکتا ہے جبکہ موبائل ہاٹ اسپاٹ اس وقت خطرناک ہوسکتے ہیں، اگر وائی فائی پاس ورڈ مضبوط نہ ہو۔
پبلک وائی فائی کے برعکس موبائل ہاٹ اسپاٹ میں کنٹرول آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
عمومی طور پر آئی فونز اینڈرائیڈ ڈیوائز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہوتے ہیں، کیونکہ ان میں ہر ڈیوائس میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے پاس ورڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اینڈرائیڈ فونز میں آپ پاس ورڈ کو ڈس ایبل کرسکتے ہیں تاکہ لاگ ان کا عمل تیز رفتار کیا جاسکے، خاص طور پر گھر والوں کے لیے ڈیوائسز کو کنکٹ کرنا آسان ہوسکے۔
مگر ایسا کرنا سے آپ کے ہاتھ میں کنٹرول نہیں رہتا کہ کون موبائل ہاٹ اسپاٹ سے کنکٹ ہوسکتا ہے۔ اس طرح ہیکرز بہت آسانی سے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ہاٹ اسپاٹ میں ایک سکیورٹی پروٹوکول ڈبلیو پی اے بھی استعمال ہوتا ہے جو کہ ڈیٹا کو انکرپٹڈ بناتا ہے جبکہ ڈوائسز کو محفوظ رکھتا ہے۔
Comments
0 comment