ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

آج بھی 26 پروازوں کے ذریعے مزید 6 ہزار 643 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔
ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

Webdesk

|

17 May 2026

مکہ: پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کے تقریباً 69 فیصد یعنی ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جن میں سرکاری اسکیم کے 97 ہزار 208 اور 26 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین شامل ہیں۔

 امسال پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جس کے لیے پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئر لائنز کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں سے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اور 21 مئی کو حج آپریشن کے اختتام میں اب صرف 4 روز باقی ہیں۔

اس سلسلے میں آج بھی 26 پروازوں کے ذریعے مزید 6 ہزار 643 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف سیکرٹری مذہبی امور کے ہمراہ پاکستان حج مشن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ انتظامات اور رہائشی عمارتوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ عازمین کو فراہم کردہ سہولیات پر بریفنگ لیں گے۔

 ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور طبی امداد کے لیے معاونینِ حج اور میڈیکل اسٹاف 24 گھنٹے متحرک ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!