وزیرستان میں فورسز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام، تمام حملہ آور ہلاک

وزیرستان میں فورسز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام، تمام حملہ آور ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں قائم قلعہ کے باہر خودکش دھماکا ہوا
وزیرستان میں فورسز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام، تمام حملہ آور ہلاک

Webdesk

|

19 Dec 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں سیکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ ہوا ہے۔

مقامی افراد کی اطلاع کے مطابق بویہ میں قائم سیکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر قلعہ کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اڑائی۔

دھماکے کے ساتھ ہی پانچ خوارج ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام خوارج مارے گئے جن کی تعداد 5 اور خودکش حملہ آور سمیت چھ ہے۔

ہیڈکوارٹر میں دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!