وزیراعلی گنڈا پور کا حکومت کو آئینی ترامیم پاس کروانے کا چلینج

وزیراعلی گنڈا پور کا حکومت کو آئینی ترامیم پاس کروانے کا چلینج

آئینی ترمیم بل اسمبلی میں ہی لانا حکومت کیلیے بہت دور کی بات ہے، وزیراعلی
وزیراعلی گنڈا پور کا حکومت کو آئینی ترامیم پاس کروانے کا چلینج

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو چلینج دیا ہے کہ وہ آئینی ترامیم منظور کروا کے دکھائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب تک ہم ہیں ایسا بل مںظور کروانا تو دور کی بات ہے اسے حکومت نے پیش کرنے کا بھی کیسے سوچا، آئینی ترمیم بل اسمبلی میں ہی لانا حکومت کیلیے بہت دور کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے، ہم انہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ترامیم کے نام پر جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خود کو جمہوری جماعتیں کہنے والوں کو ایسی ترامیم لانے پر شرم آنی چاہیے، جب تک ہم، پاکستانی قوم اور پاکستان ہے جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، پہلے انہیں پارلیمںٹ میں شکست دیں گے اور پھر عدالتی کارروائی کے ذریعے انہیں شکست سے دوچار کریں گے، ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دُور کی بات ہے، کسی کی جرأت بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!