طالبان نے شاید پاکستان کی طاقت اور عزم کا غلط اندازہ لگایا، وزیر دفاع

طالبان نے شاید پاکستان کی طاقت اور عزم کا غلط اندازہ لگایا، وزیر دفاع

پاکستان نے برادر ممالک کی درخواست پر امن کو ایک موقع دینے کے لیے مذاکرات میں حصہ لیا
طالبان نے شاید پاکستان کی طاقت اور عزم کا غلط اندازہ لگایا، وزیر دفاع

Webdesk

|

29 Oct 2025

 اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ کے خواہاں طالبان عناصر نے شاید پاکستان کی طاقت اور عزم کا غلط اندازہ لگایا اور اگر طالبان لڑائی پر آمادہ ہیں تو دنیا ان کی دھمکیوں کو محض ایک تماشا سمجھے گی ،طالبان حکومت کے خاتمے اور دوبارہ غاروں میں دکھیلنے کیلئے معمولی قوت چاہیے۔

ایک بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد افغان طالبان کو سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر وہ پاکستان کے عزم کو آزمانا چاہتے ہیں تو اپنے انجام اور بربادی پر آزمائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرکی گئی پوسٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کی بے وفائی اور تمسخر برداش کی ہے مگر اب اور نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر کسی بھی دہشت گردانہ حملے یا خودکش دھماکے کی صورت میں ہم آپ کو ایسی مہم جوئیوں کا تلخ ذائقہ ضرور چکھائیں گے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے برادر ممالک کی درخواست پر امن کو ایک موقع دینے کے لیے مذاکرات میں حصہ لیا، جنہیں کابل کے حکمران بار بار التجا کرتے رہے، مگر کچھ افغان عہدیداروں کے زہریلے بیانات طالبان حکومت کے مکار اور انتشار پسند ذہنیت کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔

پوسٹ میں لکھا کہ میں انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو طالبان عہد کو مکمل طور پر ختم کرنے اور انہیں دوبارہ غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی عسکری قوت کے معمولی استعمال کی بھی ضرورت نہیں۔

انہوں نے لکھا افغان طالبان اگر چاہیں تو تورابورا میں ان کے فرار کے مناظر دوبارہ دیکھنیکو مل سکتے ہیں اور افغان طالبان کے فرار کی حالت خطے کے عوام ضرور دیکھنا پسند کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ اپنے غصب شدہ حکمرانی کو برقرار رکھنے اور انہیں سہارا دینے والی جنگی معیشت کو برقرار رکھنے کیلئے اندھا دھند طور پر افغانستان کو ایک اور تنازع کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی حدود اور جنگی نعروں کے خالی پن کو بخوبی جانتے ہوئے بھی وہ اپنے بگڑتے ہوئے ظاہری روپ کو بچانے کے لیے جنگی ڈھول بجا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اگر افغان طالبان حکومت دیوانگی کی حد تک دوبارہ افغانستان اور اس کے معصوم لوگوں کو تباہ کرنے پر تْلی ہوئی ہے تو جو ہونا ہے وہ ہو۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!