اسلام آباد میں 23 سالہ ٹرانس جینڈر سے اجتماعی زیادتی

اسلام آباد میں 23 سالہ ٹرانس جینڈر سے اجتماعی زیادتی

ملزمان سالگرہ کی تقریب میں لے کر گئے، ساری رات شراب پلاکر ڈانس کروایا، تشدد اور زیادتی کی، مقدمہ
اسلام آباد میں 23 سالہ ٹرانس جینڈر سے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2024

اسلام آباد کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں 23 سالہ ٹرانس جینڈر کو معلوم افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں 23سالہ ٹرانسجینڈر سے اجتماعی بدفعلی کا واقعہ پیش آیا، جس پر سویرا خان نامی ٹرانسجینڈر کی درخواست پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ چار افراد برتھ ڈے پارٹی کے فنگشن کا کہہ کر ساتھ لے گئے، چاروں افراد شراب پی کر ڈانس کرواتے رہے، زیادتی کی اور تشدد بھی کرتے رہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ایک ملزم کا نام یاسر بٹ، دوسرے کا بھٹی ہے دوملزمان نامعلوم ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!