پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، کتنا اضافہ متوقع ہے ؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، کتنا اضافہ متوقع ہے ؟

ٹرانسپورٹ مالکان پہلے ہی مئی سے اگست کے دوران 27 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد اپنے کرایے بڑھا چکے ہیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، کتنا اضافہ متوقع ہے ؟

Webdesk

|

30 Oct 2025

 اسلام آباد : پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے، جو یکم تا 15 نومبر کی مدت کے لیے جمعہ سے نافذ ہوگا، یہ اضافہ عالمی منڈی میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث کیا جائے گا۔

ذرائع کے کے حوالے سے بتایاگیا کہ موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ایکس ڈپو قیمت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپیہ 40 پیسے روپے فی لیٹر (یعنی 0.5 فیصد) ، پیٹرول کی قیمت میں تقریباً ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،یہ اضافہ 15 نومبر تک کے لیے لاگو ہوگا۔

یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 10 روپے اور 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے،اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر ہے۔

پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں، اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کی قیمت میں تبدیلی درمیانے اور نچلے متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت اس وقت 275.42 روپے فی لیٹر ہے۔

زیادہ تر ٹرانسپورٹ سیکٹر ڈیزل پر انحصار کرتا ہے اور اس کی قیمت میں اضافہ مہنگائی بڑھانے والا عنصر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بھاری گاڑیوں، ٹرینوں، زرعی مشینوں، ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں سبزیوں اور دیگر غذائی اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

ٹرانسپورٹ مالکان پہلے ہی مئی سے اگست کے دوران 27 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد اپنے کرایے بڑھا چکے ہیں اور بعد ازاں ہونے والی 13 روپے فی لیٹر کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں کی۔

دوسری جانب، مٹی کے تیل (کیر وسین) اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 2 روپے 40 پیسے اور 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔یکم جون سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں 16 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا خالص اضافہ ہو چکا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!