پاک سعودی عرب معاہدہ ہمارا منشور ہے، دونوں ممالک اسلامی دنیا کی قیادت کریں، فضل الرحمان

پاک سعودی عرب معاہدہ ہمارا منشور ہے، دونوں ممالک اسلامی دنیا کی قیادت کریں، فضل الرحمان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ اسلامی ممالک کے مشترکہ دفاع کا آغاز ہے، سربراہ جے یو آئی
پاک سعودی عرب معاہدہ ہمارا منشور ہے، دونوں ممالک اسلامی دنیا کی قیادت کریں، فضل الرحمان

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2025

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

کراچی میں سندھ امن مارچ کے اختتام پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان ایک بلاک بننا چاہیے اور سب کو ایک دوسرے کا مشترکہ دفاع کرنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ اسلامی ممالک کے مشترکہ دفاع کا آغاز ہے، دونوں ممالک میں اسلامی دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے اور اب دونوں کو آگے بڑھ کر قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ قطر میں ہونے والے اسلامی اتحاد کے اجلاس سے ہمیں کوئی امید نہیں تھی مگر یہ اسلامی بلاک کی جانب پہلا قدم ہے اور ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

جے یو آئی سربراہ نے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ یہ معاملات ایک دم طے نہیں ہوتے بلکہ وقت لیتے ہیں اور اس کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے معاملے پر دو ریاستی حل کی بات کر کے اسرائیل کو مضبوط نہ کریں اور فلسطینیوں کے مؤقف کو دنیا بھر میں اجاگر کریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!