نومنتخب وزیراعلی نے عہدہ سنبھالتے ہی صنم جاوید کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے لیا، آئی جی طلب

نومنتخب وزیراعلی نے عہدہ سنبھالتے ہی صنم جاوید کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے لیا، آئی جی طلب

وزیراعلی کی آئی جی خیبرپختونخوا کو کل تک تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
نومنتخب وزیراعلی نے عہدہ سنبھالتے ہی صنم جاوید کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے لیا، آئی جی طلب

ویب ڈیسک

|

15 Oct 2025

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اپنے عہدے کاحلف لے لیا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے محمدسہیل آفریدی سے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اُن کے عہدے کا حلف لیا۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی،سابق گورنر شاہ فرمان، اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنیداکبر،مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواشہاب علی شاہ،آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان،سیاسی و سماجی شخصیات نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

بعدازاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

دوسری جانب نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کی پشاور سے جبری گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا اور اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے، وزیر اعلی کی آئی جی پی کو ہدایت کردی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!