انجنیئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک
|
26 Aug 2025
جہلم میں معروف مذہبی اسکالر انجنیئر محمد علی مرزا کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم پی او کے تحت حراست میں لیے گئے مذہبی اسکالر کے خلاف تھانہ جہلم سٹی میں شہری کی درخواست پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
جہلم پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ دفعہ 295 سی پیغمبرِ اسلام اور مذہبِ اسلام کی توہین پر کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے جس کی سزا موت ہے۔
اُدھر گزشتہ روز ہی انتظامیہ نے انجنیئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی کو تاحکم ثانی سیل کردیا جبکہ اُن کے گھر اور اکیڈمی کے باہر نفری تعینات ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز انجینیئر محمد علی کو حراست میں لیا گیا تھا اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر انھیں تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظربند کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment