12 hours ago
نادرا کی نئی سہولت: اب گھر بیٹھے درخواست کا اسٹیٹس معلوم کریں

ویب ڈیسک
|
23 Aug 2025
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک نئی آن لائن سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت اب وہ اپنی درخواستوں کا اسٹیٹس گھر بیٹھے معلوم کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے شہریوں کو اپنے شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات کی درخواستوں کا اسٹیٹس جاننے کے لیے نادرا دفاتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ترجمان نادرا کے مطابق، اب تقریباً تمام نادرا کی خدمات اور سہولیات پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو صرف زندگی میں ایک بار پہلا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ہی نادرا دفتر جانا پڑتا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ موبائل ایپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خاص طور پر بہت مفید ہے۔ اب ب فارم، شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) یا دیگر ضروریات سے متعلق تمام سہولیات اس ایپ پر آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
Comments
0 comment