مولانا فضل الرحمان نے نومسلم ساغر چاؤلہ کو کلمہ توحید پڑھا دیا

مولانا فضل الرحمان نے نومسلم ساغر چاؤلہ کو کلمہ توحید پڑھا دیا

مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو کلمہ توحید پڑھایا، مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی۔
مولانا فضل الرحمان نے نومسلم ساغر چاؤلہ کو کلمہ توحید پڑھا دیا

Webdesk

|

17 Aug 2025

کراچی( رپورٹ: آفتاب مہمند ) سابق ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ساغر چاؤلہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ مشرف بہ اسلام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو کلمہ توحید  پڑھایا، مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی۔

مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کا نام عبداللہ ساغر رکھ دیا، ساتھ ہی نومسلم کو  دین اسلام پر ثابت قدم رہنے  کی دعاء دی۔مولانا فضل الرحمان نومسلم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر مفتی مصباح الدین ایم این اے، اقبال اعوان،مفتی زاہد شاہ،ڈاکٹر ضیاء الرحمان،مفتی عبدالشکور،احمد سعید، نصیب اللہ خان کاکڑ،، ضیاء اللہ، زبیر عباسی،سیف اللہ عثمانی،ملک سفیر عالم اور دیگر موجود تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!