مشتاق احمد خان گرفتاری کے بعد اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل منتقل

مشتاق احمد خان گرفتاری کے بعد اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل منتقل

تمام رضاکاروں کو جیل میں منتقل کردیا گیا ہے
مشتاق احمد خان گرفتاری کے بعد اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل منتقل

ویب ڈیسک

|

4 Oct 2025

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لینے کے بعد صحرائے نقب میں قائم بدنام زمانہ کیتزیوت جیل منتقل کردیا ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 470 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے پہلے اشدود بندرگاہ لے جایا گیا اور بعد ازاں انہیں کیتزیوت جیل بھیج دیا گیا۔ 

اسرائیلی فوج نے 38 گھنٹوں کے دوران تمام کشتیوں کو روک دیا، تاہم ایک کشتی غزہ کے علاقائی پانیوں میں داخل ہونے میں کامیاب رہی جسے بعد میں روکا گیا۔

ادالہ نامی اسرائیلی انسانی حقوق تنظیم نے گرفتار کارکنوں کے کیسز لینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ چار اطالوی شہریوں کو پہلے ہی ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت کا دعویٰ ہے کہ تمام قیدی ’’محفوظ اور صحت مند‘‘ ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسرائیلی سیکیورٹی وزیر ایتامار بن گویر کو کارکنوں کی تضحیک کرتے اور انہیں دہشت گرد قرار دیتے دیکھا گیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت نے ایک بااثر یورپی ملک کو اس معاملے میں شامل کیا ہے جو اسرائیل پر مشتاق احمد کی فوری رہائی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاحال صرف مشتاق احمد کی گرفتاری کی تصدیق ہو سکی ہے، جبکہ فلوٹیلا میں موجود دیگر پاکستانی کارکنوں کے متعلق یہ اطلاع نہیں کہ وہ اسرائیلی حراست میں ہیں۔

واضح رہے کہ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ کی پہلی کشتی پر سوار تھے جسے غزہ کی ساحلی پٹی سے 70 سمندری میل کے فاصلے پر اسرائیلی فورسز نے روک لیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!