مہنگی بجلی، ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا ختم

مہنگی بجلی، ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا ختم

جماعت اسلامی نے کئی روز سے راولپنڈی میں دھرنا دیا ہوا تھا
مہنگی بجلی، ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا ختم

ویب ڈیسک

|

9 Aug 2024

جماعت اسلامی کے امیر نے راولپنڈی سمیت ملک بھر سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پانچویں دور کے بعد حافظ نعیم نے میاں اسلم اقبال کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے دھرنا موخر کیا ہے، اس کے بعد ایکسپریس وے پر یوم تشکر کیلیے بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ایک کمیٹی بنی ہے، جو تیس روز میں بجلی بلوں پر نظر ثانی کرے گی، اگر کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو لاہور، پشاور اور کراچی میں پھر سے احتجاج کریں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!