الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنادی
الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ دھاندلی پر الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر (ر) علی خان نامی شہری کی جانب سے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر دوسرے روز بھی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل تھے۔

درخواست گزار نے الیکشن کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کروانے کی ہدایت کی تاہم وہ گزشتہ روز اور آج عدالت میں پیش نہ ہوسکے اور عدالت کو بذریعہ ای میل بتایا کہ وہ بیرون ملک میں ہیں۔

دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا روسٹروم پر آئے تو چیف جسٹس نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی اور بٹھا دیا۔

سپریم کورٹ انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار علی خان کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!