14 hours ago
لاہور، مذہبی جماعت کی 40 سے زائد مساجد اوقاف کے حوالے
اوقاف کے اماموں نے ہی نماز جمعہ ہڑھایا

ویب ڈیسک
|
17 Oct 2025
لاہور: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے تناظر میں پنجاب حکومت نے لاہور کی 40 کے قریب مساجد کو عارضی طور پر محکمہ اوقاف کے انتظام میں دے دیا ہے۔
محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق ان مساجد میں اوقاف کے مقرر کردہ ائمہ پنجگانہ نمازوں کی امامت کریں گے، جب کہ بعض مساجد میں آج نمازِ جمعہ بھی اوقاف کے ائمہ ہی پڑھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن مساجد میں کسی قسم کے انتظامی یا سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، وہاں اوقاف کے ائمہ کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام عارضی نوعیت کا ہے اور صورتحال معمول پر آنے کے بعد مساجد کو دوبارہ معمول کے انتظامی ڈھانچے کے تحت واپس کیا جائے گا۔
Comments
0 comment