کیڈٹ کالج حملہ، پاک فوج نے تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا

کیڈٹ کالج حملہ، پاک فوج نے تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا

کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
کیڈٹ کالج حملہ، پاک فوج نے تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا

Webdesk

|

11 Nov 2025

 وانا: کیڈٹ کالج وانا میں سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

پاک فوج کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریبا 650 افراد موجود تھے۔ سکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔

آپریشن کو اب جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا، آخری خوارج کو ہلاک کرنے تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔ تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!