خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر پی ٹی آئی نے سیاسی میدان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر پی ٹی آئی نے سیاسی میدان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

سینیٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار خرم ذیشان کامیاب
خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر پی ٹی آئی نے سیاسی میدان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

ویب ڈیسک

|

30 Oct 2025

 

خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار خرم ذیشان کامیاب ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی۔ کل 136 ارکان اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخاب میں پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے تاج محمد آفریدی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

نتائج کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کیے جبکہ تاج آفریدی کو 45 ووٹ ملے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے چار ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی نادیہ شیر، ن لیگ کے علی ہادی اور پیپلز پارٹی کی فرزانہ شیر شامل ہیں۔

پولنگ کے آغاز پر ایوان میں صرف تین ارکان موجود تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے مقررہ وقت پر پولنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ پی کے 115 کے رکن احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، جب کہ اقلیتی رکن گورپال سنگھ نے بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی، اور دیگر اراکین اسمبلی نے بھی پولنگ میں حصہ لیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اسمبلی جاتے ہوئے ٹریفک جام میں پھنس گئے اور وقت ضائع ہونے کے خدشے کے باعث گاڑی سے اتر کر پیدل اسمبلی پہنچے۔

الیکشن کے انتظامات صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کی نگرانی میں کیے گئے، جب کہ محمد فرید آفریدی، محمد ندیم خان، سہیل احمد، فہد علی شاہ اور محمد امجد کو پولنگ آفیسرز کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی راولپنڈی روانہ ہوئے جہاں ان کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات طے تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!