کے ایم سی نے بجلی بلوں کے ذریعے 2 ارب 64 کروڑ ٹیکس وصول کرلیا

کے ایم سی نے بجلی بلوں کے ذریعے 2 ارب 64 کروڑ ٹیکس وصول کرلیا

عدالت میں وکیل کا اعتراف، اگلی سماعت پر وضاحت طلب
کے ایم سی نے بجلی بلوں کے ذریعے 2 ارب 64 کروڑ ٹیکس وصول کرلیا

ویب ڈیسک

|

28 Oct 2025

کراچی: میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق کیس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے اب تک شہریوں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے 2 ارب 64 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی شمولیت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اب تک ان بلوں کے ذریعے خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صرف سرکاری ادارے ہی ٹیکس وصول کرنے کے مجاز ہیں، کسی تیسرے فریق کو حکومت کی جانب سے ریونیو جمع کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز (MUCT) کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی خلاف ورزی ہے، جب کہ نیپرا (NEPRA) بھی کے الیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے عدالت کے 29 مئی 2024 کو جاری کیے گئے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے معاملے کی مزید وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!