کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی

کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی

گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے
کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی

Webdesk

|

8 Aug 2024

  کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں 9 سے 11 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔جبکہ سرمئی بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

 گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ دنوں ہونے والی معمولی بارش کے بعد سے سڑکوں کی حالت پہلے ہی انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!