کراچی میں پورے صوبے سے زیادہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، شرجیل میمن

21 hours ago

کراچی میں پورے صوبے سے زیادہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی میں مصیبت کے وقت کام آنا چاہے
کراچی میں پورے صوبے سے زیادہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، شرجیل میمن

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2025

سندھ کے سنئیر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے صوبے سے زیادہ کراچی میں ترقیاتی کام ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ے اسں تاثر کو رد کیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کو نذر انداز کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے صوبے سے زیادہ کراچی کا ترقیاتی بجٹ ہے اور یہاں پر کام بھی زیادہ ہی ہوتے ہیں۔ شرجیل میمن نے شکوہ کیا کہ کراچی میں ہونے والے کاموں کی اس طرح تشہیر نہیں کی جاتی۔

یونیورسٹی روڈ پر جاری بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر انہوں نے کہا کہ کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے، یوٹیلیٹی اداروں کو اپنا کام کرنا ہے جس کے بعد بی آر ٹی منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں جو ترقیاتی منصوبے ہیں وہ صوبے میں کہیں اور دکھا دیں، کراچی میں بی آر ٹی بس سروس کا منصوبہ بند رہا ہے جس کے بعد یومیہ ہزاروں افراد کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کا صوبوں کے معاملے پر اپنا موقف ہے اور یہ آئین میں بھی درج ہے، صوبائی اسمبلی تک اس مسئلے کو محدود کیا جائے اور پی پی ویسے ہی نئے صوبوں کے حق میں نہیں ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!