کراچی میں ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد

کراچی میں ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد

ترجمان ٹریفک پولیس نے اعلامیہ جاری کردیا، اطلاق 11 اور 12 ربیع الاول کو ہوگا
کراچی میں ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2025

شہر قائد میں ٹریفک پولیس چیف نے ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی ہدایات پر 11 اور 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر 11 اور 12 ربیع الاول کو شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق تمام ڈمپر مالکان اور ہیوی ٹرانسپورٹرز کو پابندی سے متعلق پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا ٹریفک جام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتے گی ۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!