کراچی میں ہوائوں کی سمت تبدیل، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

کراچی میں ہوائوں کی سمت تبدیل، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

ایئر کوالٹی انڈیکس کے تحت شہر کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 210 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے
کراچی میں ہوائوں کی سمت تبدیل، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

Webdesk

|

3 Nov 2025

 کراچی: ہوائوں کی سمت میں تبدیلی کے باعث فضائی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا اور شہر قائد کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

کراچی میں ہوائوں کی سمت بدلنے کے باعث فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، ایئر کوالٹی انڈیکس کے تحت شہر کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 210 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو انتہائی مضرِ صحت درجے میں شمار ہوتی ہے۔

کراچی میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند بھی چھائی رہی اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے نمبر پر ہے، جب کہ لاہور 281 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 529 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 101 سے 150 تک درجہ حساس افراد کے لیے نقصان دہ، 151 سے 200 مضرِ صحت، ، 201 سے 300 انتہائی مضرِ صحت، جب کہ تین سو ایک سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز، ماسک کے استعمال اور پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!