کراچی میں بادل برسنے کے امکانات

1 hour ago

کراچی میں بادل برسنے کے امکانات

محکمہ موسمیات کے مطابق کل تک سلسلہ جاری رہے گا
کراچی میں بادل برسنے کے امکانات

ویب ڈیسک

|

8 Feb 2026

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، شہر میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم آج اتوار کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!