کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، شدت کیا ہوگی؟

5 hours ago

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، شدت کیا ہوگی؟

شہر میں بادلوں کا راج اور مطلع ابر آلود ہے
کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، شدت کیا ہوگی؟

ویب ڈیسک

|

25 Aug 2025

کراچی: پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق، کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا، جبکہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، اور سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سکھر، لاڑکانہ اور نصیر آباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

قبل ازیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 24 سے 28 اگست کے درمیان کراچی اور حیدرآباد میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی تھی، اور شہری سیلاب کے ممکنہ خطرے سے خبردار کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!