کراچی میں عورت مارچ کا انعقاد، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا مطالبہ

کراچی میں عورت مارچ کا انعقاد، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا مطالبہ

عورت مارچ کے دوران خواتین کے تحفظ، آزادیِ رائے اور معاشرتی حقوق سے متعلق مختلف نعرے بھی لگائے گئے
کراچی میں عورت مارچ کا انعقاد، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا مطالبہ

Webdesk

|

10 May 2026

کراچی: کراچی میں منعقد ہونے والے عورت مارچ کے شرکا نے کم عمری کی شادیوں، خواتین کے حقوق اور آزادی سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا۔

مارچ میں شریک خواتین اور سماجی کارکنان نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کو درپیش سماجی مسائل، برابری کے حقوق اور بااختیار بنانے سے متعلق مطالبات درج تھے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ کم عمری کی شادیاں بچیوں کی تعلیم، صحت اور مستقبل پر منفی اثرات ڈالتی ہیں، اس لیے اس مسئلے پر مؤثر قانون سازی اور عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

عورت مارچ کے دوران خواتین کے تحفظ، آزادیِ رائے اور معاشرتی حقوق سے متعلق مختلف نعرے بھی لگائے گئے جبکہ مقررین نے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!