کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

Webdesk

|

30 Sep 2025

 کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ، لیاری، سائٹ ایریا، گلشن اقبال، حسن اسکوائر، جیل چورنگی، شاہراہ قائدین، ایم اے جناح روڈ، کشمیر روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے اور سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں مدد مل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم مزیدشدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ سسٹم کل تک شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔

یہ سسٹم اس وقت کراچی سے تقریبا 340 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور مغرب و جنوب مغرب کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سسٹم کے زیرِ اثر آج اور کل سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین سمیت متعدد اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!