کراچی، شہریوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث جعلی میجر گرفتار

کراچی، شہریوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث جعلی میجر گرفتار

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
کراچی، شہریوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث جعلی میجر گرفتار

ویب ڈیسک

|

21 Oct 2025

کراچی میں شہریوں کے اغوا اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں مطلوب جعلی میجر سمیت ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن اور بوٹ بیسن کے علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے شارٹ ٹرم اغوا کاروں کے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد خود کو حساس ادارے کے افسر ظاہر کرکے شہریوں کو اغوا کرتے اور تاوان وصول کرتے تھے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپے تاوان بھی وصول کیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے کار، واکی ٹاکی سیٹس، تین بلٹ پروف جیکٹس، چار موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتار افراد کے خلاف ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!