ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، دشمن کو مستقبل میں بھی قیمت چکانا ہوگی، فیلڈ مارشل

ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، دشمن کو مستقبل میں بھی قیمت چکانا ہوگی، فیلڈ مارشل

جی ایچ کیو میں معرکہ حق کی تقریب سے فیلڈ مارشل کا خصوصی خطاب
ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، دشمن کو مستقبل میں بھی قیمت چکانا ہوگی، فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک

|

10 May 2026

چیف آف آرمڈ فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق محض دو ممالک کے درمیان روایتی جنگ نہیں تھی بلکہ یہ دو مختلف نظریات کے درمیان ایک اہم اور فیصلہ کن مقابلہ تھا، جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

جی ایچ کیو میں معرکۂ حق کی یاد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ دن پوری قوم اور مسلح افواج کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل دشمن نے پاکستان کے قومی عزم اور وقار کو کمزور کرنے کی کوشش کی، تاہم افواجِ پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دے کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔

انہوں نے کہا کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب سے لے کر دس مئی تک دشمن کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جا سکے، مگر قوم کے اتحاد اور افواج کی تیاری نے ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مئی دو ہزار پچیس کا معرکہ اچانک پیش آنے والا واقعہ نہیں تھا بلکہ اس سے قبل بھی پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز اقدامات کیے جاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!