غزہ جنگ بندی، ٹرمپ کے امن منصوبے پر وزیراعظم کا خیرمقدم

ویب ڈیسک
|
29 Sep 2025
اسلام آباد: وزیراعظم نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ اس اہم اور فوری ضرورت کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی قیادت اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے کردار کو بھی سراہا، جنہوں نے جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے دو ریاستی حل کا نفاذ ضروری ہے تاکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکے۔
Comments
0 comment