گیلپ سروے: کتنے فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حامی نکلے؟

گیلپ سروے: کتنے فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حامی نکلے؟

10فیصد نے پہلی بیوی کی اجازت کو دوسری شادی کیلیے ضروری قرار دیا۔
گیلپ سروے: کتنے فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حامی نکلے؟

Webdesk

|

11 Nov 2025

کراچی: حالیہ سروے میں 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حق میں نظر آئے۔

گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 60 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے مخالف ہیں اور انہوں نے کسی صورت اجازت نہ دینے کا کہا جب کہ40 فیصد پاکستانیوں نے دوسری شادی کی مشروط حمایت کی اور کہا کہ مالی استطاعت ہو تو دوسری شادی ضرور کرنی چاہیے۔

سروے کے مطابق دوسری شادی کی حمایت کرنے والوں میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی شرح زیادہ  رہی، 50 فیصد مرد  اور 30 فیصد خواتین نے دوسری شادی کی حمایت کی جب کہ72فیصد پاکستانی دوسری شادی کے بعد دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو مشکل یا ناممکن قراردیتے نظر آئے۔

سروے کے مطابق 26 فیصد نے اسے ممکن کہا جب کہ دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو ناممکن قرار دینے والوں میں 59 فیصد مرد نظرآئے۔دوسری شادی کی اجازت کن حالات میں ملنی چاہیے؟

 اس سوال پر 39فیصد نے کہا کہ اگر بچے نہ ہوں تو دوسری شادی کرنی چاہیے، 15 فیصد نے دونوں بیویوں میں انصاف کرنے کی قابلیت جب کہ 10فیصد نے پہلی بیوی کی اجازت کو دوسری شادی کیلیے ضروری قرار دیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!