فیڈرل بی ایریا، گھر کے کنویں میں گرنے والا شخص کئی گھنٹوں بعد زندہ ریسکیو
ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پچاس سالہ کو ریسکیو کیا

ویب ڈیسک
|
10 Sep 2025
فیڈرل بی ایریا بلاک 18 عمر مسجد کے قریب گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بچالیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اس حوالے ترجمان ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم ایک ایمبولینس اور واٹر ریسکیو وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچی۔
ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے سخت جدوجہد کے بعد کنویں میں گرنے والے 50 سالہ منیب کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
Comments
0 comment