فیض حمید پر 4 جرائم ثابت، 14 سال قید کی سزا

فیض حمید پر 4 جرائم ثابت، 14 سال قید کی سزا

فیض حمید کا ٹرائل 15 ماہ تک جاری رہا
فیض حمید پر 4 جرائم ثابت، 14 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2025

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت شروع کی گئی تھی، جو تقریباً 15 ماہ تک جاری رہی۔

بیان کے مطابق ملزم پر چار سنگین الزامات عائد تھے جن میں:

سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی جو ریاست کی سلامتی و مفاد کے لیے نقصان دہ تھی،

اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال،

اور مختلف افراد کو غلط طور پر نقصان پہنچانا شامل ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ طویل اور جامع قانونی کارروائی کے بعد کورٹ نے ملزم کو تمام الزامات میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی، جس کا نوٹیفکیشن 11 دسمبر 2025 کو جاری کیا گیا۔

فوج کے مطابق عدالتی کارروائی میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور ملزم کو اپنی پسند کی ڈیفنس ٹیم سمیت مکمل قانونی حقوق فراہم کیے گئے۔ فیصلے کے بعد ملزم کو متعلقہ فورم پر اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیاسی عناصر کے ساتھ مل کر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے سمیت دیگر معاملات میں بھی مجرم کی مبینہ شمولیت کے حوالے سے الگ کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!