اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا، پولیس آپریشن کی تیاریاں
پریزن گاڑیاں بھی منگوا لی گئیں پانی پھینکنے والی گاڑیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
Webdesk
|
9 Dec 2025
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا دھرنا جاری ہے، جبکہ پولیس نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیکٹری ناکے پر پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، خواتین پولیس نفری کو بھی دھرنے کے مقام پر طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے دھرنے کے خلاف پولیس آپریشن کا امکان ہے، دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کردی گئیں ہیں۔
پریزن گاڑیاں بھی منگوا لی گئیں پانی پھینکنے والی گاڑیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
Comments
0 comment