ڈیفنس میں پولیس سے جھگڑا، ایس ایس پی کے بیٹے کی ضمانت منظور

ڈیفنس میں پولیس سے جھگڑا، ایس ایس پی کے بیٹے کی ضمانت منظور

عدالت نے 50 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی
ڈیفنس میں پولیس سے جھگڑا، ایس ایس پی کے بیٹے کی ضمانت منظور

Webdesk

|

2 May 2026

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کرنے والے ایس پی کے بیٹے خبیب کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل فینسی نمبر پلیٹ کی وجہ سے گاڑی روکے جانے پر ایس پی کے بیٹے نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جس پر اُسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

گزشتہ شب خبیب کو وکلا اور اہل خانہ کی ضمانت پر تھانے سے رہا کردیا گیا جس کے بعد ملزم صبح عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کی۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے کلفٹن کے ایس پی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

پولیس کے مطابق ریاست کی مدعیت میں ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں سرکاری امور میں مداخلت، دھمکیاں دینے اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!