بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل

آنکھ کے علاج کیلیے بشری بی بی کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل

ویب ڈیسک

|

6 May 2026

 

راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھ کے عارضے کے باعث اڈیالہ جیل سے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل میں ابتدائی طبی مراحل مکمل کرنے کے بعد معالجین نے مزید علاج اور آپریشن کے اگلے مرحلے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اسپتال میں بشریٰ بی بی کے ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی صحت کی مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق آئندہ علاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!