عیدالاضحی سے قبل حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی
Webdesk
|
9 May 2026
اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبائی سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو عید سے پہلے ادائیگیاں کی جائیں گی تاکہ وہ مذہبی تہوار کی تیاریوں کے لیے بروقت مالی سہولت حاصل کر سکیں۔
اعلامیے میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات فوری مکمل کیے جائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
حکام کے مطابق اس فیصلے سے سندھ بھر کے ہزاروں ملازمین اور پنشنرز کو عید سے قبل مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے عیدالاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے ابتدائی اندازہ بھی جاری کر دیا ہے۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے ماہرین کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ ستائیس مئی دو ہزار چھبیس کو منائی جائے گی۔
رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ سائنسی حساب کے مطابق ذوالحجہ چودہ سو سینتالیس ہجری کا چاند سولہ اور سترہ مئی کی درمیانی شب تقریباً ایک بج کر پندرہ منٹ پر پیدا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ سترہ مئی کی شام تک چاند کی عمر اتنی ہو جائے گی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اس کی رویت ممکن ہو سکے گی۔ ماہرین کے مطابق کراچی، پشاور اور دیگر شہروں میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند کچھ دیر تک افق پر موجود رہے گا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔
Comments
0 comment