8 hours ago
کراچی میں مزید بارشیں ہوں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ویب ڈیسک
|
10 Sep 2025
کراچی میں موسلادھار بارشیں برسانے والا مون سون کا نظام کمزور ہو کر ہوا کے دباؤ میں تبدیل ہونے کے بعد کراچی سے بلوچستان کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں اب موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہو گیا ہے اور آج (جمعرات) صرف ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ بارش 149 ملی میٹر جبکہ بدھ کے روز ڈی ایچ اے فیز 2 میں 32.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کے روز، کراچی میں زیادہ تر وقت آسمان جزوی یا مکمل طور پر ابر آلود رہا اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔
صبح کے وقت، ڈی ایچ اے، کلفٹن، صدر، پرانے شہر (نشتر روڈ، گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑ لائن، کھارادر)، ماڑی پور، کیماڑی، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے، میٹ کمپلیکس، کراچی ایئرپورٹ، ملیر، اور ماڈل کالونی سمیت کئی علاقوں میں معتدل سے ہلکی بارش ہوئی۔
دن بھر موسم خوشگوار رہا اور شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
مختلف علاقوں میں بارش کا ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کا ریکارڈ کچھ یوں رہا:
سرجانی ٹاؤن: 149 ملی میٹر
ڈی ایچ اے فیز 2: 32.6 ملی میٹر
پی اے ایف بیس مسرور: 19 ملی میٹر
کورنگی: 17.4 ملی میٹر
کیماری: 17 ملی میٹر
گلشنِ معمار: 16.9 ملی میٹر
نارتھ کراچی: 12.4 ملی میٹر
اورنگی: 11.8 ملی میٹر
یونیورسٹی روڈ: 10 ملی میٹر
اولڈ ایئرپورٹ: 9.4 ملی میٹر
پی اے ایف بیس فیصل: 9 ملی میٹر
گلشنِ حدید: 5 ملی میٹر
جناح ٹرمینل: 4.4 ملی میٹر
Comments
0 comment