2 hours ago
اسرائیلی حراست میں انسانی حقوق کے کارکنان کے ساتھ بدسلوکی کے انکشافات، برہنہ رکھا گیا

ویب ڈیسک
|
4 Oct 2025
انقرہ: ترکی کی سماجی کارکن آیکن کانتوگلو نے اسرائیلی حراست کے دوران پیش آنے والے تلخ تجربات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور دیگر کارکنوں کو انتہائی غیر انسانی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔
ترک میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آیکن کانتوگلو نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے انہیں جانوروں کے پنجرے نما کمروں میں بند رکھا۔ ان کے بقول دیواروں پر خون سے عربی میں بچوں کے نام لکھے گئے تھے، جبکہ قیدیوں کو 36 سے 40 گھنٹے تک بھوکا اور پیاسا رکھا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے کہا، "تم اسرائیل میں ہو، اب یہاں کہیں غزہ کا نام نہیں لیا جائے گا۔" آیکن کانتوگلو کے مطابق ترک کارکنوں کو برہنہ تلاشی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ترک سماجی کارکن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کے ساتھ بھی دورانِ حراست انتہائی ناروا سلوک کیا گیا۔
Comments
0 comment