5 hours ago
زیادتی کے تمام مجرموں کو پھانسی چڑھا دوں گی: زارا نور عباس
Webdesk
|
22 Sep 2026
کراچی: اداکارہ زارا نور عباس فلم کے حوالے سے کافی پر امید ہیں اور ان دنوں شیروز کے پروموشنز میں مصروف ہیں۔
ادکارہ نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ان کے کردار کا نام بھی سائرہ ہے، زارا نے کہا کہ وہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے میں ایک ایسی افسر کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی صلاحیتوں کو خاتون ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔
اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے پتا چلتا ہے کہ ایک بم ہے جو کہیں رکھا گیا ہے ، مجھے نہ صرف اس بم کو ڈسپوز کرنا ہے بلکہ اپنے آپ کو ثابت بھی کرنا ہے کہ میں یہ کرسکتی ہوں۔
ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے پولیس افسر بنادیا جائے تو کیا کریں گی ؟اداکارہ نے جواب میں کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کے جتنے بھی کیسسز ہیں ان تمام مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دوں گی، میں نہیں دیکھوں گی کہ قانون کیا کہتا ہے، جو بھی ملوث ہوگا اسے پھانسی دے دوں گی !۔
ایک اور سوال پر کہ پولیس آفیسر بنیں تو کس سلیبرٹی کو گرفتار کریں گی؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر گرفتار کرنا پڑے تو اپنے شوہر اسد صدیقی کو گرفتار کروں گی، ابھی تو وہ خوشی سے ساتھ رہ رہے ہیں مگر غصے میں بھی اسد ہی کو گرفتار کروں گی۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ تفتیشی کمرے میں کس شخصیت کو بٹھائیں گی ؟ جس پر زارا نور عباس نے ادکار فہد مصطفی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یقینا میں فہد مصطفی کو بٹھاں گی۔
تماشہ فلمز کی پیشکش اینتھالوجی فلم شیروز 2 اکتوبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس کے ایک حصے پنچ میں اداکارہ اشنا شاہ جبکہ دوسرے حصے آرٹسٹ میں اداکارہ کنزہ ہاشمی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
Comments
0 comment