یوٹیوب چینل اور موبائل نہیں ملے گا، عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست مسترد کردی

یوٹیوب چینل اور موبائل نہیں ملے گا، عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے باقی چیزیں واپس دینے کی ہدایت کردی
یوٹیوب چینل اور موبائل نہیں ملے گا، عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک

|

24 Dec 2025

لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل تک رسائی اور ضبط شدہ موبائل فونز کی واپسی کی استدعا کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ تاہم عدالت نے تلاشی کے دوران ضبط کی گئی 19 دیگر اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

واپس کی جانے والی اشیاء میں بینک کارڈز، شناختی دستاویزات، لیپ ٹاپ بیگ، گو پرو کیمرا اور دیگر ذاتی سامان شامل ہے۔

ڈکی بھائی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان سے ضبط کیا گیا تمام سامان، بشمول موبائل فونز اور یوٹیوب چینل کی رسائی، واپس کیا جائے۔ عدالت نے موبائل فونز اور چینل تک رسائی سے متعلق درخواست منظور نہیں کی، البتہ ذاتی نوعیت کا دیگر سامان واپس کرنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گزشتہ برس اگست میں سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے 24 نومبر کو انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!