یونیورسٹی میں جینز، ٹی شرٹ، چست اور ہلکے کپڑے پہننے پر پابندی

یونیورسٹی میں جینز، ٹی شرٹ، چست اور ہلکے کپڑے پہننے پر پابندی

یونیورسٹی آف آزاد جموں کشمیر نے نئی ڈریس پالیسی متعارف کرادی
یونیورسٹی میں جینز، ٹی شرٹ، چست اور ہلکے کپڑے پہننے پر پابندی

ویب ڈیسک

|

18 Sep 2024

آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی نے ٹی شرٹ، جینز پہننے پر پابندی عائد کردی۔

یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر (UAJK) نے ایک سخت ڈریس کوڈ پالیسی متعارف کرائی ہے، جس میں جامعہ کے ’’وقار اور تقدس‘‘ کو برقرار رکھنے کے لیے طلباء کے ٹی شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

جامعہ کی جانب سے جاری نئی پالیسی کے تحت طلبا اور عملے کو مہذب لباس پہننے کی ضرورت ہے جو مقامی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے مطابق ہو۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبات کیلیے شلوار قمیص اور دوپٹہ یا گاؤن پہننے ضروری ہے جبکہ طالب علموں کو ڈریس پینٹ اور رنگین شرٹ یا شلوار قمیض پہننا ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بالوں کو صاف ستھرا رکھیں اور اس طرح سے اسٹائل کریں جس سے غیر ضروری توجہ حاصل نہ ہو۔ 

اسی طرح طالب علموں کے لمبے بال اور دھوپ والے چشموں پر بھی یونیورسٹی کے اندر پابندی ہوگی۔ 

یونیورسٹی نے واضح کیا کہ تمام طالب علم تنگ یا ہلکا نظر آنے والا لباس، شارٹس یا بغیر آستین، اشتعال انگیز زبان یا آرٹ والی ٹی شرٹس، پھٹے ہوئے کپڑے پہننے سے گریز کریں۔ اسی طرح کلاسوں کے دوران جاگنگ یا ورزش کے کپڑے، ضرورت سے زیادہ میک اپ یا مہنگے زیورات، گندا، بے ہنگم، یا غیر مہذب لباس، رسمی پروگراموں اور انٹرویوز میں غیر پیشہ ورانہ لباس نہ پہننیں اور ننگے پاؤں بھی نہ آئیں۔

یونیورسٹی نے خبردار کیا ہے کہ ڈریس کوڈ کی نئی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!