ٹرمپ کو چھوڑنے والے ایلون مسک دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے، جائیداد سوچ سے زیادہ

ویب ڈیسک
|
3 Oct 2025
ٹیسلا کے حصص میں نمایاں اضافے کے بعد ایلون مسک کی مجموعی دولت پہلی بار 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس سے وہ اس سنگ میل کو عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں۔
فوربز کے مطابق بدھ کو ان کی دولت عارضی طور پر 501 ارب ڈالر تک پہنچی جو بعد میں 499 ارب ڈالر رہ گئی۔ مسک کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اے آئی کمپنی XAI کے شیئرز میں تیزی ہے۔
فی الحال مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ اوریکل کے بانی لیری ایلیسن تقریباً 350 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایلون مسک کی دولت کا بہت بڑا حصہ ٹیسلا پر مشتمل ہے جس کے 12 فیصد شیئرز اُن کے پاس ہیں۔
ٹیسلا کے شئیرز میں تیزی سے آضافہ ہو رہا ہے اور بدھ کو نیو یارک میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ٹیسلا کے حصص میں سے زائد اضافہ ہوا جبکہ رواں سال اس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ٹرمپ حکومت سے علیحدگی کے بعد سرمایہ کاروں کا رجحان ایلون مسک کی کمپنیوں کی جانب بڑھا اور سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
Comments
0 comment