سونیا حسین کا مکھیوں والی مثال پر رد عمل سامنے آگیا

سونیا حسین کا مکھیوں والی مثال پر رد عمل سامنے آگیا

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سونیا حسین نے کہا کہ مجھے آپ کے لیے اس تنازع کو آسان بنانے کا موقع فراہم کریں
سونیا حسین کا مکھیوں والی مثال پر رد عمل سامنے آگیا

Webdesk

|

8 Apr 2024

  کراچی: سینیئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنا نظریہ پیش کردیا۔

اس بیان کے بعد سے عدنان صدیقی کو جہاں کڑی تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اداکارہ سونیا حسین نے مکھیوں اور خواتین کے موازنے سے متعلق بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سونیا حسین نے کہا کہ مجھے آپ کے لیے اس تنازع کو آسان بنانے کا موقع فراہم کریں۔ دراصل! مکھیوں جیسی صفت رکھنے والی خواتین یقینی طور پر دُنیا میں موجود ہیں، یہ وہی خواتین ہیں جو اپنی حرکتوں کے باعث اپنی قدر نہیں کرواتیں۔

سونیا حسین نے کہا کہ حقیقی عورت کا دل جیتنا آسان نہیں ہوتا، یہ کسی بھی پلے بوائے یا محبت کی جھوٹی باتیں کرنے والے مرد کے بس کی بات نہیں بلکہ ایک حقیقی مرد ہی سمجھ سکتا ہے کہ اُس نے کس طرح عورت کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہے۔

سونیا حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی عورت کے سامنے اپنی جعلی سازی اور دھوکہ دہی سے گریز کریں کیونکہ ہم خواتین ایک میل دور سے بھی دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان سکتی ہیں۔

مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے سونیا حسین نے مزید کہا کہ اس خود غرض دنیا میں بادشاہ بنیں کیونکہ یہاں واقعی حقیقی مردوں کی کمی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!