سنیتا آہوجا کی پہلی بار گوندا سے متعلق لب کشائی

سنیتا آہوجا کی پہلی بار گوندا سے متعلق لب کشائی

گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے مشکلات کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
سنیتا آہوجا کی پہلی بار گوندا سے متعلق لب کشائی

Webdesk

|

28 Aug 2025

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر گووندا کو کبھی نہیں چھوڑیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے مشکلات کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

متعدد رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ سنیتا نے طلاق کیلیے درخواست دائر کی ہے، جوڑے نے آج مذہبی رسومات منانے کے لیے اکٹھے نظر آ کر ان افواہوں کی تردید کر دی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ گووندا ہمیشہ میرے شوہر رہیں گے اور کوئی بھی ہمارا یہ رشتہ نہیں توڑ سکتا، آج ہم اتنے قریب ہیں، اگر کچھ ہوا ہوتا تو کیا ہم اتنے نزدیک ہوتے؟ ہمارے درمیان دوریاں ہوتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ہم دونوں کو الگ نہیں کر سکتا، کوئی بھی آ جائے، ہمیں الگ نہیں کر سکتا، ایک فلم تھی میرا پتی صرف میرا ہے، بالکل اسی طرح میرا گووندا صرف میرا ہے اور کسی کا نہیں، جب تک ہم خود کچھ نہ کہیں، تب تک آپ لوگ پلیز اس معاملے پر کچھ نہ بولیں۔

مذہبی تقریب کے دوران سنیتا نے جامنی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی، جبکہ گووندا سرخ کرتا پہنے ہوئے تھے، ان کے بیٹے یش وردھن آہوجا کو بھی تقریبات میں دیکھا گیا، اس موقع پر گووندا اور سنیتا نے اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع پاپارازیوں کو مٹھائی بھی تقسیم کی۔

کچھ دن پہلے گووندا کے منیجر ششی سنہا نے طلاق کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پرانی اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ سنیتا اور گووندا ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہوں نے 1989 میں اپنی بیٹی ٹینا آہوجا کی پیدائش تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!